ـــــــــــــــــ *مسئلہ* ــــــــــــــــــــــ
اگر کسی کی نماز فجر میں سنت فجر رہ گئی اور اس نے فرض ادا کر لیا تو اب وہ سنت فجر طلوع آفتاب کے تقریباً بیس منٹ بعد زوال سے پہلے اداکرے گا۔
اس لئے کہ فرض پڑھنے کے بعد سے طلوع آفتاب تک کوئی بھی نماز پڑھنا ممنوع ہے۔
سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی علیہ الرحمہ رقم طراز ہیں:
"اور سنت فجر کہ تنہا فوت ہوئیں۔ یعنی فرض پڑھ لئیے سنتیں رہ گئیں اُن کی قضا کرے تو بعد بلندی آفتاب پیش از نصف النہار شرعی کرے
طلوع شمس سے پہلے اُن کی قضا ہمارے ائمہ کرام کے نزدیک ممنوع ونا جائز ہے؛ لقول رسول الله صلی اللہ تعالى عليه وسلم: لا صلاة بعد الصبح حتى ترتفع الشمس
(فتاوی رضویہ قدیم ،جلد دوم ،صفحہ 382،مسئلہ نمبر 326)
طالب دعا ــــــــــــــــــــــــــــــ
محمد قیصر جمال مصباحی
0 تعليقات